محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

کل پورے ملک میں ہونے والی بارشوں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی ہے اور لوگوں نے بھی سکھ کا سانس لیا محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کر دی ہے محکمہ موسمایت کے مطابق آئندہ ایک ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو رمضان میں بارش کی خوشخبری سنا دی آئندہ دنوں میں جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کا امکان ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں بھی بارش کے امکان ہیں ضلع مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت گردو نواح میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں موجود ہے جس کے باعث کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔ کل لاہور، فیصل آباد اور مری سمیت کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تھا شیخوپورہ راجن پور اور شانگلہ میں ژالہ باری ہوئی موسم ٹھنڈا ہونے پر روزہ داروں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔اسلام آباد میں بھی بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سہانا ہو رہا فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوی مری میں بارش سے ملکہ کوہسار کا حسن بھی مزید نکھر گیا۔ گوجرانوالہ، چنیوٹ، چکوال، فتح جنگ، جلال پور بھٹیاں، سانگلہ ہل اور سوات میں بھی خوب بارش ہوئی۔ شیخوپورہ، راجن پور اور شانگلہ میں ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ ڈسکہ، الہ آباد منڈی بہاؤالدین اور جہلم میں بھی باش برسی۔