پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے

پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کی تلاش اور دریافت کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے او جی ڈی ایس ایل نے سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان میں مینگرو کے علاقے سے 10 ایم ایم ایف سی ایف ڈی ایس گیس دریافت کر لی گئی ہے جس سے پاکستان میں گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی او جی ڈی ایس ایل کی جانب سے سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان کے علاقے مینگرو میں کچھ عرصہ قبل ہی گیس کے ذخائر کی تلاش کے کام کا آغاز کیا گیا تھا او جی ڈی ایس ایل کی جانب سے کنویں کی کھدائی کی گئی جس کے نتیجے میں کھودے جانے والے کنویں سے گیس کے ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ دریافت کیے جانے والے ذخائر کافی وسیع ہیں بتاے جاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ٹنڈو محمد خان میں مینگرو کے علاقے سے کنویں سے 10 ایم ایم ایف سی ایف ڈی ایس گیس دریافت کی گئی ہے۔ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کا کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ سمندری حدود میں جس جگہ پر ڈرلنگ کی جا رہی ہے، وہاں مزید صرف 200 میٹر کی کھدائی کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو جانے کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔