حکومت کی طرف اے عید الفطر کی تاریخ کا اعلان

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ سائنسدانوں اور ماہرین نے مل کر قمری سالوں کا سائنسی کیلنڈر تیار کر لیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال عید الفطر 5 جون کو بدھ کے روز ہو گی۔ واضح رہے کہ ماضی میں ہر سال 29ویں روزے کو رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوتا تھا جس میں پہلے روزے اور عید کا چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا جاتا تھا لیکن اب چند روز پہلے فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی ایک سائنسی کیلنڈر لے کر آرہی ہے جس کی مدد سے 5 سال پہلے ہی جانا جا سکے گا کہ کس سال کس روز عید ہو گی۔