جہانیاں ۔ تحصیل دفتر کا قانون گو رشوت لیتے پکڑا گیا۔ وزیر اعلی کا نوٹس

تحصیل آفس جہانیاں میں رشوت کا بازار گرم عوام کا کوئی پرسان حال نہیں آے روز شکایات موصول ہو رہی تھیں لوگوں کی فائلیں دبا دی جاتی اور روزانہ کی بنیاد پر دفتر کے چکر لگواے جاتے پھر کسی نہ کسی بہانے مجبور عوام سے رشوت کی ڈیمانڈ کی جاتی کہ پیسے دو تو کام ہو گا لوگ بتاتے تو کسے بتاتے اس لیے تحصیل آفس جہانیاں کے عملہ کی حقیقت سامنے لانے کیلیے ایک شخص نے یہ ویڈیو ہمارے ادارے کو بھیجی ہے ‏جس میں موصوف مرید حسیں قانون گو تحصیل آفس جہانیاں رشوت مانگتے اور لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔‏وزیراعلی آفس نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کو یہ ویڈیو بھجوا دی ہے. اس پر ایکشن لے رہے ہیں.