ایک سے زیادہ جگہ پر نوکریاں کرنے والی عورتوں کیلئے بری خبر ماہرین نے بڑا انکشاف کر دیا

یونیورسٹی آف مشی گن رپورٹ کے مطابق ایک سے زیادہ جگہوں پر ملازمت کرنے والی ماوں کو ڈپریشن لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ ایسی خواتین زیادہ تھکاوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنی گھریلو ذمہ داریاں پوری طرح ادا نہیں کر پاتیں- زیادہ کام کرنے کے باوجود یہ خواتین اپنے خاندان کی کفالت کے لئے کو ئی اچھی آمدن بھی نہیں کما سکتیں ۔ یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر نتاشہ کا کہنا ہے کہ گھریلو حالات کے باعث خواتین ترقی اور بہتر کیریئر کا جذبہ تو رکھتیں ہیں مگر وہ ایک سے زیادہ ملازمتیں کرنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں اور اس کے نتیجہ میں اپنے بچوں کی بہتر پرورش نہیں کر سکتیں جبکہ انکے مقابلے میں ایک جگہ پر فل ٹائم ملازمت پیشہ خواتین آسودہ اور بہتر زندگی گزارتی ہیں گزشتہ سال امریکہ میں ایک کروڑ 60لاکھ سے زائد خواتین ڈپریشن کا شکار ہوئی ہیں۔