گوگل نے 20 جی بی پلان کو ختم کردیا۔ دجسٹرڈ یوزرز اب فری استعمال کر سکیں گے

گوگل نے 20 جی بی سٹورج سپیس کا پلان ختم کردیا ہے۔ تاہم وہ لوگ جو پہلے 20 جی بی 5$ سالانہ کے حساب سے استعمال کر رہے تھے اب وہ بغیر کسی ادائیگی کے استعمال کر سکیں گے۔

اس سلسلہ میں گوگل نے 20 جی بی استعمال کرنے والوں کو ایک ای میل کی اور بتایا کہ یہ پلان ختم کرتے ہوئے فری کردیا گیا ہے۔ اور اس سلسلے میں انہیں کچھ بھی نہیں کرنا ہوگا۔ ان کا 20 جی بی سٹوریج اا طرح بغیر کچھ ادا کئے چلتا رہے گا۔


یاد رہے کہ گوگل میں اکاونٹ بناتے ہی آپ کو 15 جی بی سٹورج فری میں ملتا ہے اور آپ 100 جی بی کو 2$ مہینہ یا پھر 20$ سالانہ پر لے سکتے ہیں۔

پچھلے سال مئی میں گوگل نے گوگل ون کی سروس متعارف کرائی تھی اور گوگل ڈرائیو کو تبدیل کرنے کا سوچا تھا۔ لیکن تاحال گوگل ون اور گوگل ڈرائیو دونوں ہی چل رہے ہیں۔