قیصر پور شجاع آباد ۔ زیادتی سے متاثر لڑکی پر پولیس اور ملزمان کا دباؤ

قیصر پور شجاع آباد ۔ زیادتی سے متاثر لڑکی پر پولیس اور ملزمان کا دباؤ: چاہ جنگھی والا موضع قیصر پور تحصیل شجاع آباد، ملتان کی رہائشی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ ملزمان نے زیادتی کے بعد لڑکی کو ڈرایا دھمکایا۔ لیکن متاثرہ لڑکی نے بہادری دکھاتے ہوئے ملزمان کے خلاف درخواست دائر کردی۔ پولیس نے روایتی حربہ اپناتے ہوئے ملزمان کے خلاف نہ صرف کاروئی میں تاخیر کی بلکہ متاثرہ لڑکی پر صلح کے لئے دباؤ بھی ڈالا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے