وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں سائنس میوزیم قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فواد چودھری نے یہ اعلان سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ فواد چودھری نے ٹوئٹر پر لکھا ”آج جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ صرف لاہور میں وزارت سائنس کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ گروپ کا راج ہے، اس زمین کو واگزار کرانے اور سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے، انشااللہ لاہور میں شاندار سائنس میوزیم بنائیں گے”