عید کے پکوان کھائیں مگر احتیاط کے ساتھ

ماہرین صحت کہ مطابق عید پر مختلف کھانوں میں احتیاط برتیں عید کے دنوں میں کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بسیار خوری سے بچیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عید پرگھروں میں مزیدار لذیز پکوان تیار کیے جاتے ہیں ان پکوانوں کو ضرور کھائیں لیکن ساتھ سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے گریز کریں۔سافٹ ڈرنکس میں مختلف کیمیکلز ہوتے ہیں جو معدے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیز مصالحے دار کھانے بھی معدے کے کو نقصان پہنچاتے ہیں معدے کے افعال درست رکھنے کیلیے اپنی مطلوبہ خوراک سے کم کھائیں اور پانی بوائل استعمال کریں۔گرمی سے محفوظ رہنے کیلیے پانی اور لیموں کا استعمال کریں۔گرمی میں خوراک کم سے کم کھائیں۔گرمی کے موسم میں جسم کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ایسی صورت میں زیادہ کھانا کھانے سے پیٹ خراب ہوجاتا ہے ایسی صورت میں فوری او آر ایس کا پانی استعمال کریں بچوں کو بھی نرم خوراک کھلائیں کھانوں کے ساتھ دہی،لیموں اور سلاد کا استعمال بہت مفید ہے۔