بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انتہا پسند ہندوؤں کا چہرہ بے نقاب کر دیا

بھارت خواتین اور بچوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔ بھارت میں ہر آئے دن خواتین یہاں تک کہ چھوٹے بچے اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانا معمول بنتا جارہا ہے۔ حکومتی اقدامات کے باوجود بھارت میں خواتین اور بچے محفوظ نہیں۔ حال ہی میں بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے علاقے ٹپال میں ڈھائی سال کی معصوم ٹوئنکل شرما کے ساتھ کچھ ایسا ہی حادثہ پیش آیا جس نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھدیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے بچی ٹوئنکل شرما کی لاش اس کے لاپتہ ہونے کے تین روز بعد برآمد ہوئی تھی۔ گھر کے نزدیک کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی ننھی ٹوئنکل شرما کی لاش بہت ہی خراب حالت میں تھی۔ سفاک درندے نے ننھی ٹوئنکل کو اپنی ہوس کا شکار کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے تیزاب سے جلا دیا تھا۔ جب کہ بچی کی آنکھیں بھی نکال لی گئی تھیں۔ننھی ٹوئنکل کی تصاویر سامنے آنے کے بعد پورے بھارت سمیت شوبز ستاروں نے اس معصوم کلی کے ساتھ ہونے والے حادثے پر آواز اٹھاتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے شک کی بنا پر دو افراد زاہد اوراسلم جو کے ٹوئنکل کے ہمسائے ہیں دونوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔دونوں افراد کی گرفتاری کے بعد انتہا پسند ہندوؤں اپنی اصلیت دکھاتے ہوئے ننھی ٹوئنکل کی موت پر بھی سیاست کھیلنے لگے اور ایک بار پھر بھارت میں موجود مسلمانوں کو اپنے نشانے پر دھر لیا۔سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہا پسند ہندوؤں کیطرف سے اس واقعے کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کو نہ صرف بدنام کیا جا رہا ہے بلکہ  بھارت میں موجود مسلمانوں کے خلاف نفرت کا پرچار کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اس واقعے کو مذہبی رنگ دے کر اس پر سیاست کی جا رہی ہے۔اداکارہ سونم کپور نے ننھی ٹوئنکل کے ساتھ ہوئے ظلم پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انتہاپسند ہندوؤں کا چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ “ننھی ٹوئنکل کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ بہت بھیانک ہے میری دعائیں معصوم ٹوئنکل اوراس کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔ لیکن ٹوئنکل کی موت پر جو کچھ کیا جارہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے میں لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ٹوئنکل کی موت کو اپنے ایجنڈے کی بھینٹ نہ چڑھائیں یہ ایک ننھی بچی کی افسوسناک موت کا معاملہ ہے اس سے نفرت پھیلانے کی کوشش نہ کریں “