فلم ’’ کعٰف اور کنگنا ‘‘ کا ٹریلر جاری

پاکستانی لڑکے اوربھارتی لڑکی کی محبت پر مبنی فلم ’کعٰف اور کنگنا‘ کا ایکشن اور محبت سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم ’کعٰف کنگنا‘ عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں  ایشال فیاض اور سمیع خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ  خلیل الرحمان قمر ہدایت کاری کے ساتھ فلم کے لکھاری بھی ہیں۔تقسیم ہند کے موضوع پر متعدد پاکستانی ڈرامے اور کچھ فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں اور ان میں دونوں ممالک کے افراد میں محبت کو بھی دکھایا گیا ہےتاہم فلم کعٰف کنگنا ان فلموں سے مختلف معلوم ہوتی ہے۔فلم کاف کنگنا تاریخی رومانوی فلم ہے جس کا انداز گزشتہ فلموں سے مختلف ہے۔ابتداء میں فلم ہیروئن  کے نام کے معاملے پر  تنازعات کا شکار رہی سب سے پہلے سہائے علی ابڑو کا نام سامنے آیا جس کے کچھ عرصے بعد عروہ حسین کا نام بھی سننے میں آیا بالآخر ایشال فیاض کو معروف اداکار سمیع خان کے مد مقابل حتمی اداکارہ کے طور پر شامل کر لیا گیا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں عائشہ عمر ساجد حسن فضا علی اور دیگر شامل ہیں۔فلم کو پاک فوج کے (آئی ایس پی آر) تعاون سے رواں سال عید الاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔