چکن پلاوُ گھر بیٹھ کر بنیں اور ذائقہ بازار کی طرح ۔

پاکستان خصوصاً کراچی کے کھانون کو دنیا بھر میں بےحد پسند کیا جاتا ہے، خاص طور پر وہ پکوان جن میں چکن کا استعمال کیا جاتا ہے وہ نہایت مزیدار سمجھی جاتی ہے۔
جہاں فاسٹ فوڈ اور دیگر کھانے بازار میں پسند کیے جاتے ہیں وہی دیسی پکوان بھی لوگوں کے پسندیدہ ہے، جن میں سے ایک ہے چکن پلاؤ۔
ویسے تو عام ہوٹلوں پر بھی چکن پلاؤ دستیاب ہے لیکن آپ بازار جیسا مزیدار چکن پلاؤ اپنے گھروں میں بھی بناسکتی ہیں۔
چکن پلاؤ کو تیار کرنا عام بریانی اور پلاؤ جیسا ہی کام ہے، تاہم اس کا ذائقہ ضرور اتنا ہی مزیدار ہوگا۔
اجزاء

باسمتی یا سیلا چاول ایک کلو (6 سے 8 گھنٹے بگھوئیں)
کوکنگ آئل ڈیڑھ سے 200 گرام
پیاز 4 عدد (کاٹ لیں)
ٹماٹر سرخ 8 عدد (کاٹ لیں)
لہسن اور ادرک پاؤڈر 3 چائے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی 8 سے 10 عدد
سفید سرکہ آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ (صوابدیدی)

مرغی ڈیڑھ کلو (چھوٹی بوٹیاں کرلیں) چاہیں تو مٹن اور بیف بھی استعمال کریں۔
ترکیب

مرغی کو سرکہ لگا کر 15 منٹ تک چھوڑ دیں، اس کے بعد ایک دیگچی میں آئل کے ساتھ بھن کر براؤن کرلیں۔
ٹماٹر، پیاز، گرم مصالحہ، چھوٹی الائچی بلینڈ کرلیں، پھر انہیں بھی مرغی سے الگ آئل میں بھن لیں۔
پھر ان مصالحوں کو بھنی ہوئی مرغی کے ساتھ دیگر بچے ہوئے مصالحوں میں ملاکر ایک ساتھ بھن لیں۔
جب مرغی اور مصالحے پک کر سرخ ہوجائیں تو چولہا بند کرلیں۔
چاول کو علیحدہ برتن میں بوائل کریں۔
بوائل ہوئے چاول کو پانی سے نکال کر بڑے برتن میں ڈال لیں، برتن کے نیچے آئل کی مدد سے چکنائی بنائیں۔
چاول کو ڈالتے وقت مرغی کی بوٹیاں بھی ڈالتے جائیں، تمام بوٹیوں کو چاول کے بیچ میں ہی ڈالیں۔
آخر میں چاول کے اوپر اور کونوں میں مصالحہ ڈال دیں، بیچ میں مصالحے نہ ڈالیں۔
تھوڑا سا پانی ڈال کر 10 منٹ تک درمیانی آگ پر انہیں پکائیں، برتن کو نہ ڈھکیں۔
جب پانی خشک ہوجائے اور بھاپ نکلنے لگے تو آگ بند کرکے اتارلیں۔
پلیٹوں میں نکال کر رائتے اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔