سلمان خان کی فلم بھارت کا ریکارڈ توڑ بزنس

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان گزشتہ کئی سالوں سے ہر عید پر اپنے چاہنے والوں کو نئی فلم کا تحفہ دیتے ہیں عید ہو اور باکس آفس پر سلمان خان کی فلم نہ ہو ایسا سوچنا بھی مشکل ہے۔سلمان خان کی ریلیز ہونے والی ہر فلم کئی ریکارڈ بناتی اور توڑتی ہے۔ اس عید پر ریلیز ہونے والی ان کی نئی فلم بھارت نے بھی بہت سے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان کی نئی فلم “بھارت” چار دنوں میں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے ساتھ ساتھ 100 کروڑ سے زیادہ کمائی کرنے والی سب سے زیادہ فلم کا ایک منفرد اعزاز اور ریکارڈ بھی بنا گئ ہے۔سلمان خان کی 14 فلمیں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرنے والی فلموں کے کلب میں شامل ہیں۔’بھارت‘ سلمان خان کی پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔اس کامیابی پر سلمان خان نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ سبکا بہت شکریہ میرے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپننگ دینے کے لئے”
فلم ’بھارت‘ کی کاسٹ میں سلمان خان کترینہ کیف کے ساتھ ساتھ دیشا پتانی سنیل گرور اور جیکی شیروف بھی شامل ہیں۔