بنگلہ دیش کو انگلینڈ سے بری طرح شکست

ورلڈ کپ 2019کے 12ویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 106رنز سے شکست دے دی ۔کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم کے 387 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 280 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت نہ ہوا۔بنگلہ دیشں کےخلاف میچ میں انگلش اوپنرز جیسن رائے اور جونی برسٹو نے مضبوط آغاز فراہم کرتے ہوئے سنچری پارٹنرشپ بنا ڈالی برسٹو 51 رنز بنا کر مشرفی مرتضی کا شکار ہوئے۔کپتان اون مورگن 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹیل اینڈرز نے بھی اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے میں اپنا کردار ادا کیا لیام پلنکٹ نے 9 گیندوں پر 28 جب کہ کرس ووکس نے 8 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی۔جب کہ بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور مہدی حسن مرزا نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کے تمیم اقبال نے 19 سومیا سرکار 2 شکیب الحسن 121 مشفیق الرحیم44 محمد مٹھن0 محمد اللہ 28 مصدق حسین 26 محمد سیف الدین 5اورحسن میراز12سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔انگلینڈ کے بین سٹوکس نے 3 ووڈ نے 2جبکہ جوفرا آرچر ، پلنکٹ اور راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔انگلش کپتان این مورگن کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس ہارنے پر مایوس نہیں ہیں کیونکہ جب پچ سے گھاس ختم ہو جائے گی تو پورا دن یہ تبدیل نہیں ہو گی۔بنگلا دیش نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ انگلینڈ نے معین علی کی جگہ لیام پلنکٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔