نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست سے دوچار کر دیا۔

نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے دھول چٹادی۔ٹانٹون میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے افغانستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور نورعلی زردان نے اوپننگ کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 66 رنز جوڑے تاہم نیشام کی گیند پر حضرت اللہ 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کے بلے باز کیوی اٹیک کے سامنے ذرا بھی نہ ٹک پائے۔افغان ٹیم کا پہلا بلے باز آؤٹ ہونے کے بعد لائن لگ گئی۔41 اعشاریہ1 اوورز میں 172 رنز بنائے اور ان کی پوری ٹیم آﺅٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب بولر جمی نیشن تھے جنہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ فرگوسن نے 4 اور گرینڈہومے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 173 رنز کا ہدف 32اعشاریہ 1اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کیویز کی جانب سے کین ولیمسن 79 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ۔ روز ٹیلر نے 48 اور کولن منرو نے 22 رنز سکور کیے۔شاہدی 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ فریگوسن چار وکٹیں لے کر نمایاں گیند باز رہے۔