وزیراعظم عمران خان نے باکسر عامر خان کی میچ دیکھنے کی دعوت قبول کرلی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سعودی عرب میں بھارتی حریف سے ہونے والا میچ دیکھنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو دعوت دے دی۔ ٹوئٹر پر باکسر نے اپنی اور اپنی اہلیہ فریال مخدوم کی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کھینچی جانے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم خان نے 12 جولائی کو جدہ میں بھارتی باکسر نیرج گویت کے ساتھ ہونے والی لڑائی دیکھنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔تاہم وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے اس پیشکش اور اسے قبول کرنے سے متعلق اطلاعات سامنے نہیں آئیں جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب جانے یا نہ جانے کی تصدیق ہو سکے۔عامر خان کا اس ٹاکرے کے متعلق کہنا ہے “کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر جاری تناؤ کی وجہ سے ان کا بھارتی فائٹر کے ساتھ ہونے والا مقابلہ بہت دلچسپ ہوگا میں ایک پیشہ ور باکسر ہوں تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ باکسنگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئیں”باکسر عامر خان اور بھارتی باکسر نیرج گویت کے درمیان مقابلہ 12 جولائی کو جدہ میں ہو گا۔