ترک صدر جرمن فٹ بالر کی شادی کے گواہ بن گئے

ترکش نژاد جرمنی کے فٹ بالر مسعود اوزیلکی کی شادی کی تقریبات استنبول کے قریب دریائے فاسفورس کے کنارے عالیشان ہوٹل میں ہوئی، جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ نے خصوصی شرکت کی۔ترکش نژاد جرمنی کے فٹ بالر 30 سالہ مسعود اوزیل نے سابق مس ترکی 26 سالہ مس ترکیامینہ گلسی سے 7 جون کو شادی کی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان دولہے کے نہ صرف’شہ بالا‘ بنے بلکہ وہ ان کے نکاح کے لیے گواہ بھی بنے۔شادی کی تقریب انتہائی سادہ رکھی گئی جس میں دولہا اور دلہن کے اہل خانہ سمیت ان کے قریبی افراد نے بھی شرکت کی۔ 2018 میں اوزل کی ترک صدر رجیب طیب اردوگان سے ملاقات پر جرمنی میں ان پر شدید تنقید کی گئی تھی، جس کے بعد ان کے محب وطن ہونے پر سوالات اٹھائے گئے تھے، جس کے بعد اوزل نے جرمن ٹیم چھوڑنے کا اعلان کیا۔تاہم وہ اب بھی یورپی فٹ بال کلب آرسینل کے کھلاڑی ہیں۔امینہ گلسی سویڈن نژاد ترکش ہیں اور وہ 2014 میں مس ترکی منتخب ہوئی تھیں۔ترکی کی سب سے خوبصورت لڑکی کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد امینہ گلسی 2014 میں مس ورلڈ کے مقابلے میں بھی شامل ہوئیں تاہم وہ دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعلان حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔