سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ ان سے ناخوش وجہ کیا بنی

گذشتہ روز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ نہ ہونے کی وجہ سے جہاں دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین نا خوش دکھائی دیے وہیں اسی میچ میں کمنٹری کے لیے منتخب ہونے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرام بھی شوہر سے ناخوش دکھائی دیں۔تفصیل کے مطابق وسیم اکرم ان دنوں کرکٹ ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ کے لیے لندن میں موجود ہیں جہاں وہ کمینٹیٹر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں پاکستان کا میچ شروع نہ ہونے پر وسیم اکرم دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کمنٹری باکس میں کرکٹ کھیلتے رہے اور اس دوران اپنی اہلیہ سے فون پر ٹھیک طرح بات بھی نہ کی۔ سابق کرکٹر کی اہلیہ کے مطابق انہیں شوہر نے کہا کہ وہ فارغ ہوتے ہی انہیں فون کال کریں گے۔شنیرا اکرام نے شوہر کی مصروفیت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جب اپنے شوہر کی کرکٹ کھیلنے کی یہ ویڈیو دیکھی تو کافی حیران ہوئیں۔اگرچہ شنیرا اکرام نے براہ راست شوہر سے ناراضگی کا اظہار نہیں کیا تاہم ان کی جانب سے وسیم اکرم کی ساتھی کمنٹیٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے انداز سے لگتا ہے کہ وہ شوہر کی جانب سے مناسب وقت نہ دیے جانے اور فارغ وقت میں کرکٹ کھیلے پر ان سے ناخوش دکھائی دیتی ہیں۔