بھارت کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف شاندار آغاز

لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز روہت شرما اور شیکر دھاون نے اننگز کا آغاز کیا۔اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں روہت 57 رنز بناکر کولٹر نائل کا شکار بنے۔شیکھر دھون اس وقت 96 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے کے لیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔بھارتی ٹیم روہت شرما شیکر دھاون کپتان ویرات کوہلی کے ایل راہل ایم ایس دھونی کیدر جادیو ہاردک پانڈیا بھونیشور کمار کلدیپ یادیو جیسپرت بھمرا اور یزوندرا چاہل پر مشتمل ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر کپتان ایرون فنچ عثمان خواجہ اسٹیو اسمتھ گلین میکسویل مارکس اسٹونس الیکس کیری نیتھن کولٹر نیل پیٹ کمنس مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔آسٹریلیا آج اوول میں بھارت کے خلاف اپنا تیسرا میچ کھیلنے جا رہا ہے جبکہ اس نے ورلڈ کپ کے پہلے دو میچوں میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے تاہم بھارت کا یہ دوسرا میچ ہے اور وہ اس سے قبل ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اس نے کامیابی حاصل کی ۔اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ”پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے پہلے استعمال بھی ہوئی ہے اس لئے پہلے بیٹنگ کر کے بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نےکہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ مسلسل 10 کامیابیوں سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ورلڈکپ میں آپ مختلف ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں تو یہ دو طرفہ سیریز کی طرح نہیں ہوتے۔ آسٹریلوی کپتان نے تسلیم کیا کہ ٹورنامنٹ میں دباؤ مختلف نوعیت کا ہوتا ہے۔ آسٹریلیا نے بھی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔