بھارتی ائیرفورس ایک اور مشکل میں۔ ایک اور طیارہ تباہ

بھارتی ائیرفورس شدید مشکلات کا شکار ہے۔ حالیہ دنوں شروع ہونے والے حادثے رک نہ سکے۔ ایک اور مگ طیارہ تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گوا ایئرپورٹ پر ایک مگ 29 طیارہ ٹیک ااف کے دوران حدثہ کا شکار ہوگیا۔ پہلے طیارے نے فیقل ٹینک گرائے اور بعد میں رن وے سے پھسل کر ائیرپورٹ کے احاطے میں گر گیا۔ تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ حدثہ کے فورا بعد رن وے کو بند کر دیا گیا اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔

یاد رہے 2019 پہلے ہی بھارتی ائیرفورس کے لئے بہت بھاری ثابت ہو چکا ہے۔ فروی 2019 میں پاکستان ائیرفورس کی طرف سے 2 بھارتی طیارے گرائے گئے تھے اور ایک پائلٹ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ دوسری طرف ایک اور بڑا حادثہ پچھلے ہفتہ پیش آیا جب ایک طیارہ 17 رینک آفیسرز کے ساتھ لاپتہ ہو گیا۔ جس کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔