آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے میچ پر سوالیہ نشان

خراب موسم نے آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے میچ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔پاکستان ٹیم ورلڈکپ کی پہلی مہم میں بری طرح ناکام رہی ویسٹ انڈیز نے صرف 105رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے 7وکٹ سے فتح سمیٹ لی۔ اگرچہ گرین شرٹس نے حیران کن انداز میں کم بیک کرتے ہوئے ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ کو 14رنز سے زیر کرتے ہوئے مسلسل11ناکامیوں کے سلسلہ ختم کیا۔پاکستان سری لنکا میچ منسوخ ہونے کے بعد خراب موسم نے آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے میچ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بدھ کو ٹونٹن میں ہونے والا پاک آسٹریلیا میچ کے بھی بارش کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے۔آسٹریلیا کے خلاف میچ بہت اہم ہے اگر میچ میں کامیاب ہونا ہے تو پاکستان کو کینگروز کے خلاف بڑا اسکور کرنا ہو گا اور رنز اُسی صورت میں بنیں گے جب وکٹیں ہاتھ میں ہوں گی۔دعا ہے ویسا ہی نتیجہ ہو اور پاکستان ورلڈکپ جیت جائے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بولرز اس صورت میں رنز کا دفاع کر سکیں گے جب رنز اسکور بورڈ پر ہوں گے۔اب سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں تین تین پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین مجموعی طور پر ابھی تک 103ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں ان میں سے گرین شرٹس صرف 32میں سرخرو ہوئے 67میں مات کھائی ایک مقابلہ ٹائی ہوا جبکہ 3بے نتیجہ رہے یواے ای میں کھیلی جانے والی گزشتہ سیریز میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 0-5 سے کلین سوئپ کیا تھا۔مجموعی کارکردگی کے برعکس ورلڈکپ مقابلوں میں گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ابھی تک 9بار آمنے سامنے ہوئی ہیں پاکستان نے 4جیتے اور 5میں شکست ہوئی ہے۔