فلم “رانگ نمبر 2” کا عید پر کھڑکی توڑ بزنس  

ہدایت کار یاسر نواز کی کامیڈی سے بھرپور فلم ”رانگ نمبر2“ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم”رانگ نمبر 2“ نے ریلیز کے 3 دنوں میں 6 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔پاکستان میں شاندار آغاز کے بعد فلم برطانیہ میں بھی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔فلم میں اداکارہ نیلم منیر اور سمیع خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیاجارہا ہے۔  فلم کی کہانی میں مزاح اور جذبات کا تڑکہ لگایا گیا ہے جب کہ فلم میں شامل گانوں اورڈانس نے بھی فلم کی کہانی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا’’رانگ نمبر2‘‘میں نیلم منیر ہمیشہ کی طرح بے حد خوبصورت نظر آئی ہیں لہٰذا فلموں کے شائقین کے لیے یہ مکمل طور پر ایک مصالحہ فلم ہے یہی وجہ ہے کہ عیدالفطر پر یہ فلم شائقین کی بڑی تعداد کو سینماگھروں تک لانے میں کامیاب رہی ہے۔