انسانی جسم کے مطلق دلچسپ اور حیران کن معلومات

(نجم الحسن)درحقیقت انسانی جسم اللہ عزوجل کا ایک عظیم شاہکار ہے۔ جس کو اللہ نے ایسے طریق پر تخلیق کیا ہے کہ انسانی عقل مکمل طور پر اس کا ادراک کرہی نہیں سکتی ۔ انسان جب اپنی تخلیق پر کچھ غور کرتا ہے تو اس پر ایسے ایسے راز کھلتے ہیں کہ انسان اللہ کا شکر ادا کئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ تو آج ہم اپنے دوستوں کو کچھ ایسی ہی دلچسپ معلومات کے بارے بتاتےہیں کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔فولاد انسانی جسم میں اتنا فولاد ہوتا ہے کہ اس سے درمیانے درجے کے سات کیل تیار ہوسکتے ہیں۔انسانی جسم کی حرارتانسانی جسم میں اتنی حرارت ہوتی ہے کہ اس سے چائے کی تین پیالیاں تیار کی جاسکتی ہیں۔ چھینک انسانی چھینک کی رفتار سو میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔چربی یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ انسانی جسم میں چربی بھی ہوتی ہے۔ لیکن یہ کتنی ہوتی ہے۔ اگر بتاؤں تو آپ سوچتے رہ جائیں! پتا ہے کتنی؟ انسان کے جسم میں اتنی چربی ہوتی ہے کہ اس سے تقریباً چار پونڈ صابن تیار ہوسکتا ہے۔توانائی: انسانی جسم میں اتنی توانائی موجود ہوتی ہے کہ اگر اس کو برقی توانائی میں تبدیل کیا جائے تو اس سے ساٹھ وولٹ کا بلب دو منٹ تک روشن کیا جاسکتا ہے۔انسانی خون کی گردشمیرے ناقص مطالعے کے مطابق ،انسان کے جسم میں خون کا ایک قطرہ پچاس سال تک تقریباً بیس ہزار میل کا سفر طے کرتا ہےمرد کی داڑھی مرد کی داڑھی ایک سال میں تقریباً سولہ انچ کے حساب سے بڑھتی ہےانسانی جسم کی ہڈیاں انسانی ہاتھ میں کل ستائیس ہڈیاں ہوتی ہیں،انسانی سر میں آٹھ ہڈیاں ہوتی ہیں،انسانی ٹانگ میں اکتیس ہڈیاں ہوتی ہیں، انسانی جسم میں کل دو سو چھ ہڈیاں ہوتی ہیں۔انسانی جسم میں مسام انسانی جسم میں کل پچیس لاکھ مسام ہوتے ہیں۔انسانی ناخن بڑھنے رفتار انسانی ناخن روانہ اوسط اعشاریہ ایک ملی میٹر کے حساب سے بڑھتے ہیں جلد اور انسانی جسم انسانی جلد کا وزن پورے جسم کے وزن کے سولہ فیصد ہوتا ہےانسانی جسم میں پانی جس طرح دنیا میں سات حصّے پانی ہے اسی طرح اگر ہم انسانی جسم کا مطالعہ کریں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے جسم میں 65 فیصد پانی ہوتا ہےاللہ کی قدرت پھیپھڑے،پھیپھڑے جنھیں انگریزی میں لنگز کہتے ہیں۔ دو ہوتے ہیں دونوں کا ایک ہی کام ہے لیکن انسان کے دونوں پھیپھیڑوں میں سے دائیں طرف والا پھیپھڑا بڑا ہوتا ہے۔ انسانی آنکھ ایک کڑوڑ مختلف رنگوں میں فرق کر سکتی ہے اوسطً ایک شخص جوبیس گھنٹوں میں 4800 الفاظ ادا کرتا ہےصبح کے وقت انسان کا قد شام کی نسبت آٹھ میلی میٹر لمبا ہوتا ہے انسانی کھوپڑی مختلف قسم کی چوبیس ہڈیوں سے مل کر بنی ہوتی ہے انسانی جسم ایک ہی وقت میں سانس لینے اور خوراک لینے کی صلاحیت نہیں رکھتا اوسطً زندگی میں انسانی دل تین ارب سے بھی زیادہ بار دھڑکتا ہے۔انسان میں موجود 206 ہڈیوں میں سے سب سے لمبی ہڈی ران کی ہڈی ہے یہ ہڈی بآسانی 1500 کلوگرام وزن برداشت کر سکتی ہے. یہ ہڈی سٹیل سے بھی مضبوط ہوتی ہے۔انسانی جسم میں پیدائش کے وقت دو سو ستر ہڈیاں ہوتی ہیں جو بلوغت تک پہچنے پر آپس میں مل کر دو سو چھ رہ جاتی ہیں۔ان میں سے تقریباً ایک چوتھائی، باون ہڈیاں پاؤں میں پائی جاتی ہیں۔