دنیا بھر سے 5۔2 کروڑ فون واٹس ایپ میں چھپے ملوئر سے متاثر

دنیا بھر سے تقریبا 5۔2 کروڑ فون ایک ملوئر سے متاثر ہو گئے ہیں جو کہ واٹس ایپ میں چھپا ہوتا ہے۔

ملوئر وائرس کی ایک ایسی قسم یے جو کہ آپ کے فون یا کمپیوٹر سے آپ کا ڈاٹا چوری بھی کر لیتی ہے اور آپ کے فون یا کمپیوٹر کو کنٹرول بھی کیا جا سکتا ہے۔

ایک ایسا ہی ملوئر جو واٹس ایپ میں چھپا ہو سکتا ہے، اسرائیل کی ایک کمپنی چیک پوائنٹ نے ڈھونڈ نکالا ہے۔ اس سے زیادہ تر ترقی پزیر ممالک کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا 5۔2 کروڑ صارفین کے فون میں یہ ملوئر موجود ہوسکتا ہے۔ سب سے زیادہ تعداد بھارت کے صارفین کی ہے ۔ اس کے بعد پاکستان اور دوسرے ترقی پزیر ممالک فہرست میں آتےہیں۔ امریکہ میں تقریبا 3 لاکھ صارف اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس ملوئر سے متاثرہ فون میں چپ چاپ سارا ڈاٹا چوری کر لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے فون کا مکمل کنٹرول بھی غاصل کرلیا جاتا ہے۔ آپ کےکیمرے سے لیکر مائکروفون تک کو کنٹرول کیا جا سکتاہے اور آپ کو محسوس بھی نہیں ہوگا۔

آپ کا فون متاثر ہونے کے بعد آپ اس کا پتا دو ہی طریقے سے لگا سکتے ہیں۔ ایک آپ کے فون کی بیٹری بہت جلد ختم ہونا شروع ہوجائے گی اور دوسرا آپ کا انٹرنیٹ مسلسل استعمال ہوتا رہے گا۔

اس سے بچنے کے لئے اپنا گوگل سٹور اور سیکیورٹی ایپلیکشن کو فورا اپ ڈیٹ کریں۔ اور واٹس ایپ صرف گوگل سٹور ہی سے ڈاون لوڈ کریں۔