لوڈو سمیت 16 ایپلیکیشنز میں ملوئر دریافت ۔

ایجنٹ سمتھ نامی اینڈرائڈ ملوئر کے دریافت ہونے کے بعد 16 ایپلیکشنز کو فورا ڈیلیٹ کرنا ہی بہتر ہوگا۔ کیونکہ یہ ایپلیکشنز نہ صرف آپ کے فون سے آپ کی تصاویر، ویڈیوز بلکہ آپ کے میسج اور کال ریکارڈ بھی چوری کر لیتی ہیں۔

اسرائیلی کمپنی چیک پوائنٹ نے پہلے ہی بہت سے ملوئرز کا پتا لگا کر لوگوں کو خبردار کیا ہے۔ ایجنٹ سمتھ کا بھی اسرائیل کی کمپنی چیک پوائنٹ نے پتا لگا کر اس کامیابی کا سہرا اپنے سر لے لیا ہے۔

اس ملوئر کا پتہ لگتے ہی گوگل نے فورا 16 ایپلیکشنز کو گوگل سٹور سے ہٹا دیا یے اور ان کی اپ ڈیٹ ورژنز کو بھی روک دیا ہے۔ لیکن وہ سبھی فون جن میں یہ ایپلیکشنز پہلے سے انسٹال ہیں ان میں جب تک آپ خود ڈیلیٹ نہیں کریں گے، یہ ایپلیکشنز چلتی رہیں گی۔

ان 16 ایپلیکشنز میں مندرجہ ذیل ایپلیکشنز شامل ہیں:

  1. Ludo Master – New Ludo Game 2019 for Free
  2. Sky Worriors : General Attack
  3. Color Phone Flash – Call Screen Theme
  4. Bio Blast – Infinity Battle Shoot Virus
  5. Shooting Jet
  6. Photo Projector
  7. Gun Hero – Gunman Game for Free
  8. Cooking Witch
  9. Blackman Go – Free Realms and Mini Games
  10. Crazy Juicer – Hot Knife Hit Game & Juice Blast
  11. Crash of Virus
  12. Angry Virus
  13. Rabbit Temple
  14. Star Range
  15. Kiss Game: Touch Her Heart
  16. Girl Cloth Xray Scan Simulator

اگر آپ بھی انہیں میں سے کوئی ایپلیکشن استعمال کر رہے ہیں تو اسے فورا ڈیلیٹ کرنا ہی بہتر ہوگا۔ ورنہ آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کوئی لے اڑے گا۔