سمارٹ پیمپر۔ ایک نئی ٹیکنالوجی

پیمپرز کی طرف سے لومی نامی سمارٹ پیمپر متعارف کرائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمپرز کی طرف سے سمارٹ پیپمپر متعارف کرایا جا رہا یے۔ اس پیمپر میں نئی ٹیکنالوجی سے لیس نئے فیطر متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس پیمپرز سے منسلک وائی فائی ریسیور نہ صرف آپ کو تازہ ترین پیمپر کے حالات سے آگاہ کرے گا بلکہ کمرے کے ماحول سمیت سبھی ریکارڈر بھی محفوظ رکھے گا۔

بچے کا پہلا سال بہت توجہ طلب ہوتا ہے۔ اس سال میں عام طور پر ماں باپ پیمپرز کے حالات اور بچئمے کی صحت کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں ۔ یہ پیمپرز فل ہوتے ہی آپ کو آگاہ کردیں گے۔ ساتھ ساتھ بچے کی نیند کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے ۔

بچے کے لئے کمرہ کا ماحول اور درجہ حرارت بہت ضروری ہوتا ہے۔ جس کے لئے اس پیمپر کا ریسیور آپ کو کمرے کے درجہ حرارت سمیت کئی ایک فیچرز سے بھی آگاہ کرے گا۔

اس پیمپرز کو جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیا جائے گا۔ تاہم امید کی جارہی ہے کہ پہلے سال کے آرڈرز پیمپر بنانے واکی کمپنی کو ایڈوانس ہی موصول ہوجائیں گے۔