انڈین خلائی مشن ناکام انڈین خلائی جہاز چندرائن 2 کی چاند گاڑی وکرم تباہ

انڈیا اور مودی سرکار کو لگا ایک اور بڑا جھٹکا انڈیا کی خلائی شٹل حادثے کا شکار ہو گی۔تفصیلات کے مطابق انڈین چاند گاڑی وکرم کو آج انڈیا سے چاند پر بھیجا گیا جو کہ چاند کے قریب پہنچی تو اس کا رابطہ زمین سے منقطع ہو گیا جس پر انڈین خلائی ریسرچ آرگنائزیشن اسرو کے صدر کے سیون نے مشن کے بارے میں کہا ہے کہ ’چاند گاڑی وکرم منصوبے کے مطابق اتر رہی تھی اور چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر دور سب کچھ معمول پر تھا۔ لیکن اس کے بعد اس کا رابطہ ختم ہو گیا۔ انڈین وقت کے مطابق اس سیٹلائیٹ کی رات 1:30 بجے سے 2.30 بجے کے درمیان چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ متوقع تھی۔ سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا پر اچانک چاند گاڑی کا رابطہ کٹ گیا اوع ہر طرح کی کوشش کے باوجود بحال نا ہو سکا انڈین ابھی تک کوشش میں ہیں کہ چاند گاڑی سے رابطہ ہو سکے پر ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند گاڑی چاند سے ٹکرا کر تباہ ہو چکی ہے۔پر انڈین خلائی ریسرچ آرگنائزیشن ابھی تک اس بات کو نہیں مان رہے ۔