fbpx

The Report Center- رپورٹ سنٹر

بابر اعظم کا بڑا اعزاز

بابراعظم کو دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کرلیا گیا ہے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز اس سے قبل 2017 میں بھی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا حصہ رہ چکے ہیں۔بدھ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں موجود دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما(بھارت)، شائے ہوپ (ویسٹ انڈیز)، ویرات کوہلی، کپتان (بھارت)، کین ولیمسن (نیوزی لینڈ)،بین اسٹوکس (انگلینڈ)، جوز بٹلر، وکٹ کیپر (انگلینڈ)، مچل اسٹارک (آسٹریلیا)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ)، محمد شامی (بھارت) اور کلدیپ یادیو (بھارت) کے نام شامل ہیں۔کلینڈر ائیر 2019 میں بابراعظم نے 20ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 60.66کی اوسط اور92.30 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1092 رنز اسکور کیے۔ اس دوران انہوں نے 3 سنچریاں اور 6نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سال 2019 میں بابراعظم نے اپنی پہلی سنچری ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف اسکور کی(115رنز)، انہوں نے دوسری سنچری نیوزی لینڈ کے خلاف بنائی (101رنز ناٹ آؤٹ) جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف 115 رنز کی اننگز بابراعظم کی کلینڈر ائیر میں تیسری سنچری تھی۔آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے اعزاز کا آغاز 2004 میں شروع کیا تھا جہاں اب تک مختلف ادوار میں 8 پاکستانی کرکٹرز یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ 2005 میں انضمام الحق اور رانا نوید الحسن، عمر گل 2009 اور 2011،2012 میں شاہد آفریدی اور سعید اجمل، 2013 میں سعید اجمل، 2014 میں محمد حفیظ جبکہ 2017 میں بابراعظم اور حسن علی آئی سی سی ایک روزہ ٹیم آف دی ائیر کا حصہ رہ چکے ہیں

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

تصنيفات
Close Menu