fbpx

The Report Center- رپورٹ سنٹر

بلوچستان 200 سے زائد گاڑیاں برف میم پھنس گئی

بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ کئی مقامات پر تھم گیا ہے لیکن زندگی بدستور مفلوج ہے۔ صوبے کے شمالی اضلاع میں تیز برفیلی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چمن کے علاقے کان مہترزئی کے مقام پر درجہ حرارت منفی 14 تک گرگیا ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق کان مہتر زئی میں 200 سے زائد مسافر کوچز، چھوٹی مسافر گاڑیاں صبح سے پھنسی ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے لیے جانے والی گاڑیاں بھی پھنسی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں چھوٹی گاڑیاں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ حکام کے مطابق کھڑی گاڑیوں میں فیول ختم ہورہا ہے جبکہ ان مسافر گاڑیوں میں 40 سے 50 افراد موجود ہیں جن میں شیر خوار بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

تصنيفات
Close Menu