fbpx

The Report Center- رپورٹ سنٹر

جعلی سب انسپکٹر اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

جعلی سب انسپکٹرملک مدثر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ملک مدثراحمدنامی شخص سب انسپکٹر کی وردی میں ڈی آئی جی آپریشنز آفس پہنچ گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے سکیورٹی عملہ نے مشکوک حرکات اور شناخت پرملزم سے پوچھ گچھ کی ۔دورانِ چیکنگ ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے ایچ آر ایم سسٹم میں ملک مدثر احمد کابحیثیت پولیس ملازم کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھاجس پر سب انسپکٹر کی وردی میںملبوس ملزم ملک مدثر احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم سے ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملک مدثر احمد کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ ملزم ملک مدثرسب انسپکٹر کا روپ دھار کر مختلف سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں اپنے کام نکلواتا رہاہے ۔ ملزم بذریعہ فون مختلف دفاتر اور لوگوں کو سب انسپکٹر کی حیثیت سے دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔ملک مدثر نے اپنی فیس بک پر پولیس آفیسر یونیفارم میںکافی تعداد میں تصاویر بھی وائرل کیں۔ملزم ملک مدثراحمد کو تھانہ لوئرمال پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

تصنيفات
Close Menu