fbpx

The Report Center- رپورٹ سنٹر

دھرنے میں توڑ پھوڑ۔ نوجوان بارات کی بجائے 55 سال جیل جائے گا

تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے کارکن کا شادی کا خواب چکنا چور ہو گیا۔اٹک کے کے رہائشی عاطف خادم رضوی کے ان کارکنان میں سے ہیں جنہیں کل راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزا سنائی،میڈیارپورٹس کے مطابق عاطف کی آج شام کو مہندی تھی جب کہ کل بارات جانا تھی۔تاہم ان کے ارمانوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 55 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جس کے بات تحریک لبیک کا کارکن بارات لے کر جانے کی بجائے اپنے دوستوں کے ساتھ جیل جائے گا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

تصنيفات
Close Menu