fbpx

The Report Center- رپورٹ سنٹر

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ۔۔۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 72.07 پوائنٹس کے اضافے سے 43065.09 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 200 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 5 ارب 42 کروڑ 16 لاکھ روپے بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 34.22 فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای 100 انڈیکس 42805 کی نچلی سطح پر آ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور تیزی کا رجحان بڑھ گیا جس کے باعث دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر انڈیکس 43203 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیز ی کا رجحان غالب رہااورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 72.07 پوائنٹس کے اضافے سے 43065.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 33.69 پوائنٹس کے اضافے سے 19965.30 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21.68 پوائنٹس کے اضافے سے 29914.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 200 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 137 میں کمی اور 17 میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب 42 کروڑ 16 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 80 کھرب 64 ارب 12 کروڑ 18 لاکھ روپے ہوگیا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

تصنيفات
Close Menu