fbpx

The Report Center- رپورٹ سنٹر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ پر امریکہ پہنچ گے

نیویارک:(نیوز ڈسک)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورہ پر نیویارک پہنچ گے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبسڈر منیر اکرم اور سفارتی حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا. نیویارک میں وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وزیرخارجہ 5 آگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو اور بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے معتبر اداروں کی توجہ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنم لیتے ہوئے، ممکنہ انسانی المیے کی طرف مبذول کرواتے ہوئے ، ان سے یو این چارٹر کے مطابق، موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے. خطے میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں،سفارتی حلقوں میں، وزیر خارجہ کے اس دورہ ء امریکہ کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

تصنيفات
Close Menu