fbpx

The Report Center- رپورٹ سنٹر

کاشف عباسی پر پابندی واپس لے لی گئی

معروف اینکر کاشف عباسی پر پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، گزشتہ روز پیمرا کی جانب سے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ لانے کے معاملے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اور اس کے اینکر پر 60 روز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے معروف اینکر پرسن کاشف عباسی پر پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ پابندی واپس لیے جانے کے بعد کاشف عباسی نے جمعرات کے روز نجی ٹی وی چینل پر اپنا پروگرام معمول کے مطابق کیا۔ واضح رہے معروف اینکر پرسن کاشف عباسی پر 60 دن کی پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ الزام عائد کیا گیا کہ کاشف عباسی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ”قومی ادارے“ کی شہرت خراب کرنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

تصنيفات
Close Menu