آئی فون ہیک کرنے والے کو 15 لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا

معروف فون ساز کمپنی ایپل کی طرف سے آئی فون ہیک کرنے والے کو 1 اعشاریہ 5 ملین ڈالر یعنی 15 لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ اس ضمن میں جب ایپل سے رپورٹ سنٹر کی ٹیم نے رابطہ کیا، تو اپیل کا کہنا تھا کہ آئی فون پہلے ہی مارکیٹ میں سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جانے والا فون ہے، تاہم اپنے یوزر کے استعمال کو مزید محفوظ بنانے کے لئے ایپل کی جانب سے آئی فون مختلف ہائی لیول کے سیکیورٹی ٹیسٹرز اور ہیکرز میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ جنہیں استعمال کر کے تمام سیکیورٹی ٹیسٹرز اور ہیکرز آئی فون میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر سکیں گے۔ کسی بھی طرح سے ہیک کرنے پر ایپل 15 لاکھ انعام دے گی۔ آئی فون 11 کو مارکیٹ میں آتے ہی سیکیورٹی مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسری طرف گوگل کی سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے بھی ایپل کو متنبہ کیا گیا تھا کہ آئی میسج میں موجود سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے یوزر کی فائلز ریموٹلی ایکسس ہو سکتی ہیں۔ تاہم ایپل کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی بدولت ان تمام مسائل کو فوری حل کردیا گیا تھا۔ نئے مسائل کی نشاندہی کے لئے ایپل کی طرف سے اس انعام کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی مسائل کی بروقت نشاندہی کر کے ان کا تدارک کیا جا سکے۔