fbpx

The Report Center- رپورٹ سنٹر

چین کی بھارت کو سخت شٹ اپ کال

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی. تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کی پوزیشن واضح ہے، مسئلہ کشمیر تاریخی تنازع ہے یو این چارٹر کے تحت حل کیا جانا چاہیے. ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل نے مسئلہ کشمیرکا مفصل جائزہ لیا، رکن ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش میں مبتلا ہیں، رکن ممالک نے زور دیا مسئلہ عالمی قانون کے تحت حل کریں. چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ازسرنو جائزے سے کشیدگی میں کمی ممکن ہے، ازسرنو جائزے سے مسئلے کے حل پر پیشرفت ممکن ہے، چین علاقائی امن واستحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا.ترجمان کے مطابق بھارت کو توجہ کے ساتھ سلامتی کونسل کو جواب دینا چاہیے، روس سلامتی کونسل کا اہم رکن، مسئلہ کشمیر پر کھل کر بولا، سلامتی کونسل کے تمام ارکان نے کھل کر خدشات کا اظہار کیا.

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

تصنيفات
Close Menu