fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور دعویٰ غلط ثابت اس بار کیا دعوی کیا تھا جانیے اس خبر میں

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خود کو فیس بک پر نمبر ون کہنے کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا۔ صدر ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ فیس بک پر پہلے نمبر پر جبکہ بھارتی وزیر اعظم مودی دوسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ہے۔ امریکی صدر نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ مارک زکربرگ نے حال ہی میں بتایا ہے کہ امریکی صدر فیس بک پر پہلے نمبر پر ہیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نمبر دوسرا ہے جبکہ حقائق اس سے بالکل برعکس نکلے۔خبر رساں ادارے کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق فیس بک پر امریکی صدر کے بھارتی وزیر اعظم کے مقابلے میں کئی گناہ کم فالؤورز نکلے۔جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی صدر کے فیس بک پر 5۔27 ملین فالؤورز ہیں جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے فیس بک پر فالؤورز کی تعداد 3۔44 ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ کل کیے گئے ایک ٹوئیٹ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ فیس بک پر پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مارک زکربرگ کے مطابق ٹرمپ پہلے نمبر پر جبکہ مودی دوسرے نمبر پر ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فیس بک پر نمبر ون ہونا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ رواں ماہ کے اختتام میں شیڈول دورہ بھارت کے منتظر ہیں۔ علاوہ ازیں بھارت میں امریکی صدر ٹرمپ کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وہ 24 سے 25 فروری تک دورہ کریں گے، دورے کے دوران ٹرمپ دہلی اور گجرات جائیں گے، ہیوسٹن میں ہاؤڈی مودی کی طرز پر احمد آباد میں کیم چھو ٹرمپ پروگرام منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کے ذریعے امریکی صدر انڈین عوام سے خطاب کریں گے اور اس دوران مودی بھی ہمراہ ہوں گے۔ پروگرام سے زیادہ جس ایک چیز کا ذکر بھارت میں اس وقت ہو رہا ہے وہ ایک دیوار ہے۔ احمد آباد میں ٹرمپ کے قافلے کے راستے میں پڑنے والی ایک کچی بستی کو چھپانے کے لیے ایک دیوار بنائی جا رہی ہے جس کی وہاں کے رہائشی مخالفت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu