fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

ایس ایس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس میں ڈرامائی موڑ کال گرل کے گھر آمد اور ڈانس پارٹیوں کا انکشاف

لاہور سے ایس ایس پی مفخر عدیل کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے معاملے میں پولیس کو ابتدائی طورپر اہم معلومات مل گئیں ، تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایس ایس پی مفخر عدیل کا گھر والوں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا بدھ کو انہیں پبلک سروس کمیشن میں انٹرویو کے لیے جانا تھا ان کے وہاں نہ پہنچنے پر اعلیٰ افسران نے ان کے گھر رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ لاپتہ ہیں ۔پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو معلوم ہوا کہ ان کے قریبی دوست شہباز تتلا کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہے ، اس کیس میں پولیس نے ان کو معاونت کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم مفخر عدیل وہاں بھی پیش نہیں ہوئے تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز احمد تتلا گہرے دوست تھے اور دونوں کا تعلق نارووال سے ہے ۔ مزید تحقیقات میں پولیس نے مفخر عدیل کی سرکاری چیب جوہر ٹائون سےبرآمد کر لی جبکہ ان کے موبائل فون کی آخری لوکیشن بھی اسی علاقے کی آئی ہے جس کے بعد سے مفخر عدیل کا فون مسلسل بند ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مفخر عدیل اغوا نہیں ہو ئے بلکہ ایسے لگ رہا ہے کہ وہ خود غائب ہوئے ہیں ۔انہو ں نے فیصل ٹاؤن میں ایک گھر کرائے پر لے رکھا تھا ۔جہاں پولیس اور فرانزک ٹیموں نے ہمسایوں کے بیانات بھی قلمبند کیے اور ساتھ ہی اس گھر میں آنے جانے والے افراد کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہو ا کہ اس گھر میں صرف منشیات فروشوں اور پارٹی گرلز کا آنا جانا معمول تھا ۔ لاہور پولیس کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس نے ابتک تین خواتین بیانات حاصل کیے ہیں جبکہ مذید پانچ افراد کے خواتین کو بیانات دینے کے لیے بلایا ہے ان تمام خواتین کا کسی نہ کسی طرح مفخر عدیل سے تعلق تھا ۔ مفخر عدیل کی ٹریول ہسٹری بھی حاصل کی گئی اور وہ بدھ کی رات تک بیرون ملک روانہ نہیں ہوئے تھے ۔ ایس ایس پی مفخر عدیل کی بیوی یا اہل خانہ کی جانب سے بھی اب تک ان کے اغوا یا لاپتہ ہونے کی درخواست جمع نہیں کرائی گئی ۔ حکام نے بتایا کہ انویسٹی گیشن ونگ کے سینئر افسر اور سی آئی اے دونوں ملکر کیس کے حل کے لیے تمام پہلوئوں پر کام کررہی ہیں ۔جلد بریک تھرو مل جائے گا ۔بی بی سی کے مطابق فیصل ٹائون میں گھر آٹھ روز قبل کرائے پر لیا گیا تھا اہل علاقہ نے بتا یا کہ یہاں ایس ایس پی کی سرکاری گاڑیاکثر آتی جاتی دکھائی دیتی تھی۔مفخر عدیل کے لاپتہ ہونے سے دو دن قبل ان کے قریبی دوست اور سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ شہباز احمد تتلا کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا جو گزشتہ 6 روز سے لاپتہ تھے ۔اہل محلہ کے مطابق 8 فروری کو کچھ لوگ آئے تھے اور 10 فروری کو اس گھر سے عجیب سی بدبو آنے لگی۔ جب اہل علاقہ نے ان کے ایک ملازم سے اس ‘بدبو’ کے بارے میں پوچھا تو جواب ملا کہ یہاں باربی کیو پارٹی تھی ۔ علاقے کے ایک اور مکین نے بتایا کہ تعفن پھیلنے کے بعد اس گھر سے ایک شخص ان کے پاس آیا اور پوچھا کہ سرکاری پانی کس وقت آتا ہے ؟ جب انھیں بتایا گیا کہ سرکاری پانی دن بارہ بجے آتا ہے تو وہ شخصچلا گیا اور تھوڑی ہی دیر بعد واسا کی ایک گاڑی پانی لے کر آئی اور اس پانی سے گھر کی دھلائی کی گئی۔ اگلے روز اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس گھر میں کوئی مشکوک افراد آتے جاتے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu