fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

ترک صدر رجب طیب اردگان پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب ارداردگان پاکستان پہنچ گئے، نور خان ائیر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے انکا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں، معزز مہمان کا استقبال وزیر اعظم عمران خان اور پوری وفاقی کابینہ نے نور خان ائیر بیس پر کیا، ترک صدر کے ہمراہ انکی اہلیہ بھی موجود ہیں جبکہ سرمایہ کاروں کا وفد بھی ترک صدر کے ہمراہ ہے، وزیر اعظم عمران خان نے حسبِ معمول ترک صدر کی گاڑی چلا کر انہیں وزیر اعظم ہاؤس تک لے کر آئے ، ایوان صدر میں ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، ترک صدر کل اپنا دو روزہ دورہ مکمل واپس کر کے واپس روانہ ہونگے، آج ایوان صدر میں انکے لیے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، کل دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہونگی، کل وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی جو کہ ڈیڑھ گھنٹی تک جاری رہے گی، اس ملاقات کو انتہائی اہم نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ صدر طیب اردوان کے ساتھ ترک کابینہ ارکان، سینئر حکام اور کارپوریشنز کے سربراہان پر مشتمل وفد بھی دورہ پاکستان پر آیا ہے۔ ترک صدر کے دورے کے دوران اہم معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔رک صدر طیب اردوان پاکستانی ہم منصب سے ملاقات جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ طیب اردوان اور عمران خان پاک ترک بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔ ترکی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سائپرس کے معاملے پر پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان ترکی کیساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کرنے میں کردار ادا کرے گا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی اسلامو فوبیا سے نمٹنے اور اسلامی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu