fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

ترک صدر رجب طیب اردگان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

آج ترک صدر رجب طیب اردگان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جس طرح اہم ایشوز کے حوالے سے ٹھوس اور واضح موقف اپنایا وہ مثالی ہےترک صدر کا اپنے خطاب میں کشمیر کے مسئلے کو اپنا اور ترکوں کا مسئلہ کہنا، غیر معمولی ہے ایسا بیان پہلے کسی ترک صدر کی طرف سے سامنے نہیں آیا ایک آزاد ریاست، ہماری خارجہ پالیسی کے اہم نکتے کو اپنا نکتہ کہہ رہی ہے اس سے بڑی بات اور کیا ہو سکتی ہےمیں سمجھتا ہوں کہ ہمارے سفارتی روابط میں ایک سنہرے باب کا اضافہ ہوا ہے آپ کے علم میں ہے کہ ہمارا پڑوسی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی درجہ بندی کم کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس جو پیرس میں ہونا ہے اس اجلاس سے قبل ہی آج اپنے خطاب میں ترک صدر نے کھل کر پاکستان کے حق میں بات کی ہےترک صدر نے واضح پیغام دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گاانہوں نے علامہ اقبال کی سوچ، خلافت موومنٹ میں برصغیر کے مسلمانوں کے کردار اور پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات کے تاریخی حوالوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان روابط کو اقتصادی شراکت داری میں بدلیں مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم گذشتہ ایک سال سے اقتصادی اسٹریٹیجک شراکت داری فریم ورک پر خاموشی سے کام کر رہے تھے کل ہمارا اس اسٹریٹیجک اقتصادی شراکت داری فریم ورک پر ترکی کے ساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے آج انشاءاللہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیر اعظم عمران خان اس اسٹریٹیجک اقتصادی شراکت داری فریم ورک پر دستخط کر دیں گےاس اقتصادی اسٹریٹیجک فریم ورک سے پاکستان اور ترکی کے مابین معاشی تعلقات کو نئی بلندی حاصل ہو گیدفتر خارجہ کل صبح چار بجے تک کھلا تھا اور ہم ترکی کے ساتھ معاہدوں حتمی شکل دے رہے تھےآج ترکی اورپاکستان کے مابین 12/13 یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں مخدوم شاہ محمود قریشینماز جمعہ کے بعد بھی دو اہم اجلاس ہونگےصدر طیب اردگان کے خطاب کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu