fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کی صاحبزادی انتقال کر گئی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) جے یو آئی ف کے سینئر رہنما حافظ حمد اللہ کی صاحبزادی انتقال کر گئی، جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے نامور سیاستدان اور جمعیت علماء اسلام ف کے سینئر رہنماء حافظ حمداللہ کی صاحبزادیانتقال کرگئی ہیں۔ حافظ حمداللہ کی صاحبزادی کے انتقال پر جمعیت علما ء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے حافظ حمداللہ کی صاحبزادی بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے بھی دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا ہے کہ بیٹیاں اللہ تعالی کی نعمت ہوتی ہیں۔ اللہ حافظ صاحب اور دیگر پسماندہ گان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور قائدین کی جانب سے بھی حافظ حمداللہ کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu