fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

سندھ پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے لیئے آف روڈ بکتربند گاڑیاں تیار کرلی

کراچی:سندھ پولیس کا بڑا اقدام جرائم اوربالخصوص کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کے لیئے آف روڈ بکتربند گاڑیاں تیار کرلی۔آف روڈ بکتربند گاڑیاں باقاعدہ مرمت کے بعد آن روڈ قابل استعمال کردی گئیں۔ایم ٹی ورکشاپ سندھ نے محکمہ پولیس کے مختلف شعبہ جات رینج میں کھڑی46 خراب آف روڈ بکتربندگاڑیوں میں 35 کی بعدازمرمت آن روڈ قابل استعمال کردیا ہے۔11بکتربند گاڑیاں ابھی ذیرمرمت ہیں جنھیں جلدہی قابل استعمال بنادیاجائیگا۔سندھ پولیس کے پاس مجموعی طورپر96 بکتر بند گاڑیوں کا فلیٹ ہے۔ مذکورہ بکتربندگاڑیوں کے فلیٹ میں سینٹرل پولیس آفس کی 03۔
سی ٹی ڈی03۔
کراچی رینج 36۔
,ایم ٹی سندھ11۔
لاڑکانہ 13۔
میرپورخاص 02۔ سکھر09۔
ایس ایس یو05۔
،ٹریننگ برانچ سندھ03۔ حیدرآباد07۔
شہیدبینظیرآباد رینج کی 04 بکتربند گاڑیاں شامل ہیں۔
آئی جی سندھ نے اوور ہال کی گئیں بکتر بند گاڑیوں کی انسپیکشن کی۔ آئی جی سندھ نےڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی فداحسین مستوئی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش دی۔پولیس وہیکلز بالخصوص بکتربند گاڑیوں کی ہمہ وقت درست حالت میں موجودگی اشدضروری ہے۔ڈاکٹرسیدکلیم امامبکترگاڑیوں‌کےجرائم کے خلاف استعمال سے پولیس کارکردگی مذید بہتر ہوتی ہے۔آئی جی سندھ
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بکتر بند گاڑی کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔آئی جی سندھ

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu