fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

منظور پشتین کی ضمانت منظور

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پشتون تحفظ موومنٹ محسن داوڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظور پشتین کی تمام کیسز میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے منظور پشتین کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی۔ ہماری امن اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب (27جنوری) پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔پیر کی صبح منظور پشتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ آن لائن جریدہ کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے تہکال پولیس اسٹیشن کے محرر شیراز کا کہنا تھا کہ منظور پشتین کو رات تقریبا تین بجے تہلکال پولیس نے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا اور اب وہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu