fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

نیب کا مسلم لیگ کے آفس پر چھاپہ۔ گرفتاری اہم ریکارڈ قبضہ میں

نیب کی جانب سے لاہور میں موجود شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اس کارروآئی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاون میں موجود مکان نمبر 55 کے اور 91 ایف پر چھاپہ مارا گیا ہے جس میں نیب کی جانب سے 6 گاڑیوں پر اہلکار موجود تھے۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چھاپے میں نیب حکام نے سارا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ۔ واضح رہے کہ نیب نے یہ کارروآئی لاہور میں موجود شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر میں مارے ہیں جس کا اعتراف رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب نے خود کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی طرف سے ضروری دستاویزات قبضہ میں لے لی گئی ہیں اور ایل گرفتاری بھی کی گئی ہے۔ تاہم نیب کی طرف سے تاحال اسکی تصدیق نہ ہوسکی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu