fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

ڈومنک کارک پی ایس کا حصہ ہونگے

پی ایس ایل فائیو کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔نیدرلینڈز کے ڈرک نینس،جنوبی افریقا کے ایج ڈی ایکر مین،انگلینڈ کے مارک بٹچر اور ڈومینک کارک شامل ہوں گے۔ڈینی موریس ،مائیکل سلیٹر، ایلن ونکنز اور جونٹی روڈز بھی پینل میں شامل ہیں۔ پہلیئ بار قومی زبان میں کمنٹری نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔رمیز راجہ،وقار یونس ،بازید خان اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔ ڈومینک کارک پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے۔یہاں پریہ بات بھی واضح ہو کہ جب 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کیا تھا تو ڈومینک کارک نے اعلان کیا تھا کہ جب تک میں زندہ ہوں یہاں واپس نہیں آؤں گا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu