چالان کی آن لائن ادائیگی کیلیے ’ای پیمنٹ ایپ‘ تیار

چالان کی ادائیگی کے موجودہ نظام میں شہریوں کو سب سے پہلے بینک جا کر چالان کی ادائیگی کرنا پڑتی ہےجس کے بعد انہیں اپنے کاغذات حاصل کرنے کے لیے انہیں ٹریفک پولیس کے دفاتر جانا پڑتا ہے۔لیکن اب پنجاب پولیس نے اس مرحلے کو آسان بنانے کے لیے آن لائن چالان جمع کرانے کے لیے موبائل ایپ تیار کر لی ہے۔اس حوالے سے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا یہ شہریوں کے لیے ایک اہم اقدام ہے کیونکہ یہ ایپ شہریوں کو موجودہ نظام کی رکاوٹوں سے آزاد کروائے گی۔فی الحال پنجاب پولیس کی جانب سے ’ای پیمنٹ ایپ‘ کو ابتدائی طور پر نیو انارکلی ٹریفک سیکٹر کے شہریوں کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا ہے اور یہ عمل مکمل ہوتے ہی ایپ کو دیگر علاقوں میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔