fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

روپیہ تگڑا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی

روپے کی نسبت ڈالر کی قیمت 30 پیسے کم ہو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 154 روپے 90 پیسے رہی۔ روپیہ مستحکم ہوا، یورو کی قیمت میں کمی واقعہ ہوئی۔ اس سے قبل مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.40 روپے سے گھٹ کر 154.38 روپے اور قیمت فروخت 154.50 روپے سے گھٹ کر 154.48 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سی 154.30 روپے سے گھٹ کر 154.20 روپے اور قیمت فروخت 154.60 روپے سے گھٹ کر 154.50 روپے ہوگئی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu