fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

2020 تبدیلی کا سال؟ بلاول بھٹو فل فارم میں

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020 ء تبدیلی کا سال ہے ۔ حکومت سیاست اور معیشت نہیں چلا سکتی ۔ تفصیلا ت کے مطابق نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت سیاست اور معیشت کو نہیں چلا سکتی۔ اپوزیشن کے پاس ان ہاوس تبدیلی اور نئے انتخابات کا آپشن ہے۔ سمجھتا ہوں 2020ء تبدیلی کا سال ہے۔ عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو ادارے اور سیاسی جماعت عوام کا ساتھ نہیں دیتی اس کا مستقبل نہیں ہوتا۔ حکومت مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کیلئے عزائم رکھتی ہے۔ پاکستان کی ریاست کو کسی سازش کے تحت نہیں عوام کی مرضی سے چلنا چاہیے۔ ہم کسی بھی سلیکٹڈ کو نہیں مانیں گے، بلاو ل بھٹو نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ صرف جمہوری طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu