fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا وزیر خارجہ کو فون۔ عافیہ صدیقی کی رہائی پر زور

اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفونک رانبطے کے دوران امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پر زور دیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے کیونکہ قیدیوں کا اس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ وہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کریں۔دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سرگرم کردار ادا کرے اور امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کرے۔ شاہ محمود قریشی نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ وزارتِ خارجہ اور امریکی حکام سے اس سلسلے میں بات کریں گی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے
Close Menu