fbpx

The Report Center – رپورٹ سنٹر

امان اللہ کے جنازے میں افسوس ناک عمل، شعیب اختر بھی بول پڑے

امان اللہ خان کے جنازے میں شرکاء کی کےعمل پر سینئر اداکار و اینکر پرسن واسع چودھری نے ایک ٹویٹ پیغام جاری کیا جس میں ان کہنا تھا کہ میں مجھے یہ دیکھ کر دھچکا لگا کہ جنازے میں شریک شرکاء کی بڑی تعداد مغفرت کی دعا کرنے کی بجائے ان کی میت کی تصویریں لینے میں مصروف تھی۔ دوسری جانب سابق قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شعیب اختر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ امان اللہ صاحب کی تدفین کو لے کر جو تنازعہ کھڑا کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ایک معاشرے کے طور پے ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ان لوگوں کی عزت کی جائے جو خوشیاں بانٹتے ہیں اور مسکراہٹوں بکھیرتے ہیں۔ ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہئے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے
Close Menu